ریاست کی موجودہ صورت حال انتہائی اضطراب انگیز ہے؛میر واعظ عمر فاروق

Published on January 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

سرینگر(یو این پی)کل جماعتی حریت کانفرنس’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین  نے کہا ہے کہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورت حال انتہائی اصظراب انگیز ہے جموں و کشمیر میں کشت و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے ایام میں بھی کشمیر کے طول و عرض میں کاسو کے تحت خانہ تلاشیوں ، کریگ ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ایک طرف حکومت 2010 اور 2016 میں گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو رہا کرنے کا دعوی کر رہی ہے اور دوسری طرف بندشوں ، تازہ گرفتاریوں ، گھر گھر تلاشیوں اور نوجوانوں کو چن چن کر شہید کرنے کا مذموم سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے ظلم و زیادتی ، جبر و قہر اور ماردھاڑ کی پالیسیاں بدستور جاری ہیں اور ان کی طرف سے کوئی بھی ایسا عمل زمینی سطح پر نظر نہیں آ رہا جن سے عوام کو راحت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قیادت کی پرامن سرگرمیوں سے حکمران ٹولہ اس درجہ خائف ہے جس کے نتیجے میں پرامن جلسے، جلوسوں، سیمیناروں اور مذاکروں کی تو بات ہی نہیں اب میٹنگوں پر بھی قدغنیں عائد کی جا رہی ہیں ان حالات میں عالمی برادری کی یہ اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کو رکوانے ، بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کے سدباب اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق پائیدار بنیادوں پر حل کرانے کے لئے خود کردار ادا کرے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy