صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام

Published on May 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)صدر مملکت نے کہا ہے کہ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے بخشش، رحمت اور عفو ودرگذر کا دن ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گوہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے،آمین۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی اور آج عید الفطر کے پرمسرت لمحات میں ہم اس توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالا رہے ہیں اور خوشی ومسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme