افغان دارالحکومت کے معروف نجی تعلیمی ادارے میں بڑا خود کش حملہ ،60افراد ہلاک درجنوں زخمی

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

کابل(یواین پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نجی تعلیمی مرکز کے باہر ہونے والے خود کش حملے میں60افراد ہلاک جبکہ زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ،طالبان ترجمان نے خود کش حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت میں تعلیمی مرکز میں ہونے والے خود کش حملے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔،دھماکہ اس وقت ہوا جب تعلیمی ادارے میں نوجوان طلبایونیوسٹی امتحان کی تیاریوں میں مصروف تھے ، مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ، دوسری طرف افغان وزارت صحت نے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم مرنے والے افراد کی تعداد سرکاری اعدادو شمار سے کہیں زیادہ بتا ئی جا رہی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق جس جگہ خود کش حملہ کیا ہے وہ اہل تشیع کا تعلیمی مرکز ہے ۔دوسری طرف طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے تعلیمی ادارے میں خود کش حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں طالبان کا کوئی گروپ ملوث نہیں تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ افغانستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور طالبان کے علاوہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے بھی اس ماہ افغانستان میں کئی بڑے حملے کر کے افغان حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،دوسری جانب مقامی اہل تشیع علما کے سرکردہ رہنما جواد گہواری نے بھی اس خود کش حملے میں اسلامک اسٹیٹ(داعش ) کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں داعش کے دہشت گرد ملوث ہو سکتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog