ڈالر کی قیمت کو پرپر لگ گئے، پھر مہنگا ہوگیا

Published on May 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

کراچی (یواین پی)ڈالر پھر مہنگا ہوگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 6 پیسے مہنگا ہوکر1 سو 86 روپے 75پیسے پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے چھ پیسے مہنگا ہو کر 1سو 85روپے سے مہنگا ہو کر1 سو 86 روپے 75پیسے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے بعد روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عید کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں کمی کی توقع ہے۔ جس پر روپے پر دبا ؤبڑھ گیا ہے اور ساتھ ہی بڑھتے درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ذخائر میں کمی ہونے کی وجہ سے بھی روپے پر دبا دیکھا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes