ابوظہبی ٹیسٹ: تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے ایک وکٹ پر 47 رنز

Published on October 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

ابوظہبی(یواین پی) تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 538 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے ہیں۔تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد دن کے اختتام تک آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 47 تھا اور جیتنے کے لیے مزید 491 رنز درکار ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز ایرون فنچ اور شان مارش نے کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں میر حمزہ نے شان مارش کو کلین بولڈ کر دیا۔اس سے قبل بابراعظم اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد بھی 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگز میں فخر زمان نے 66، اظہر علی نے 64، اسد شفیق نے 44، حارث سہیل نے 17 اور بلال آصف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارنس لیبوشن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں فخر زمان اور سرفراز احمد کے 94، 94 رنز کی اننگز کی بدولت 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح کینگروز کا پہلی اننگز کا خسارہ 137 ہو گیا تھا۔پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ بلال آصف نے بھی 3 شکار کیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes