عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر اتفاق کیا تھاپپو کھوکھو

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

صواآصل ( یو این پی )تاجر رہنماءچیئر مین شامی آٹو مارکیٹ پپو کھو کھر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں معیشت کا برا حال رہا،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پپو کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیٹرول کی قیمت 245 جبکہ ڈیزل کی قیمت 290 تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں ماہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ایک سو دو ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے ملک کے سب سے زیادہ قرضے لئے اس کے باوجود گردشی قرضوں میں اضافے سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے ایک سوال کے جواب میں پپو کھوکھر نے یہ بھی کہاکہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے والے اقتدار کیلئے دین اسلام کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر بیروز گاری کا گفٹ دیا گیا اور اب ملک کو بہتر کرنے کیلئے ن لیگ کی حکومت کوشاں ہے درپیش مسائل سا سامنہ ہے عوام کو رلیف دینے کیلئے موجودہ حکومت تمام تر کو ششیں بروئے کار لا رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题