ماڈل ایان علی ضمانت کیس : سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

Published on June 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

images
لاہور(یو این پی)لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں ملوث ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر کارروائی  کے دوران سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کے لیے  مہلت مانگ لی جسکی  ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے ایان علی کی درخواست پر سماعت کی، تو سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کے لیے عدالت سے وقت مانگا، جس کی ایان علی کے وکیل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے مخالفت کی۔سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ایان علی چار سے پانچ انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر ہیں اور چاہ ماہ سے جیل میں ہیں۔ سرکاری وکیل پہلے ہی بہت وقت لے چکے ہیں۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ درخواست ضمانت پر فوری کارروائی کی جائے۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایان علی کی درخواست ضمانت حق بے جا کی درخواست سے بھی اہم ہے۔جس پر جسٹس عبدالسمیع خان نے کہا کہ سماعت ایک دو دن کے لیے ملتوی کی جا رہی ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں کچھ نئی دستاویزات بھی موصول ہوئی ہیں اس لیے انہیں مہلت دی جائے۔ اور سماعت منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی،جسے عدالت نے رد کر دیا اور کارروائی 29 جون تک ملتوی کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog