ملکی سلامتی کی روح رواں افواج پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں، رانا طاہر حیات

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

تلونڈی بھنڈراں (یو این پی) ملکی سلامتی کی روح رواں افواج پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں،ملک پاکستان کے قیام سے لے کراب تک ہمیں دشمن کی بے شمارسازشوں کاسامنارہاکبھی ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ مسلمانوں کاخون بہایاگیااورکبھی خودکش بمباروں نے ناحق خون بہایااورکبھی زمینی بارودی سرنگوں کے ذریعے افواج پاکستان کے جوانوں کونشانہ بنایاگیا۔بیرونی سازشوں نے ہمیشہ ملت اسلامیہ کوٹارگٹ کیالیکن کے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہماری افواج نے دشمن کے ہرحربے کوناکام بنایا،پاکستان کابچہ بچہ فوج سے دلی انس رکھتاہے اس لئے غیرملکی پروپیگنڈہ75سال سے ناکام ہورہاہے اورانشاء اللہ پاکستان اورافواج پاکستان تاقیامت قائم ودائم رہیں گے۔ ان خیالات کااظہارپریس کلب تلونڈی بھنڈراں کے چیئرمین رانا طاہر حیات نے گروپ لیڈر میاں بلال حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگومیں ملکی سلامتی اوراسکے ذمہ داراداروں بالخصوص افواج پاکستان کیلئے کیا۔انہونں نے کہاکہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی حفاظت اپنی جانیں قربان کرکے بھی کررہی ہے۔ اگرملک پاکستان قائم دائم ہے تواللہ تعالیٰ کے بعدہماری افواج پاکستان کی وجہ سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题