قومی وطن پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت کیلئے مضبوط ضامن کا مطالبہ

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

77
پشاور (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کو خیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت کی دعوت تو دے دی لیکن اس کیلئے اسے کڑی شرائط بھی ماننا پڑیں گی۔ ماضی کے تلخ تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے قومی وطن پارٹی نے صوبائی حکومت میں شمولیت کے معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ یو این پی کو حاصل ہونے والے معاہدے کے مسودے کے مطابق قومی وطن پارٹی نے حکومت میں شمولیت کیلئے پی ٹی ا?ئی سے مضبوط ضامن مانگا ہے۔ مسودے میں چار رکنی کمیٹی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے جو حکومتی معاملات پر نظر رکھے گی۔ اتحادی جماعتوں کے مابین کسی مسئلے کی صورت میں فوری کارروائی کے بجائے معاملہ کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی اس پر فیصلہ دے گی۔ کمیٹی کے فیصلہ نہ دینے پر معاملہ دونوں جماعتوں کے چیئرمینوں کو بھیجا جائے گا جو اس کا جائزہ لیں گے۔ مسودے کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی صوبائی اور قومی معاملات پر قومی وطن پارٹی کو اعتماد میں لینے کی پابند ہو گی۔ قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہفتے میں ایک بار وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسودے کی کاپی پی ٹی آئی کے حوالے کر دی گئی ہے جس پر مشاور ت جاری ہے اور آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy