عمران خان نے اک بار پھر سیاست کا رخ دھرنے کی جانب کرلیا،چاراکتوبر کو دھرنے کا اعلان

Published on August 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

77
اسلام آباد(یو این پی)عمران خان نے اک بار پھر سیاست کا رخ دھرنے کی جانب کرلیا۔ ارکان الیکشن کمیشن کے استعفے کیلئے چار اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ کپتان کا کہنا ہے میاں صاحب ویسے تو چلینج قبول نہیں کرتے، لیکن پھر بھی این اے ایک سو بائیس پر انہیں چیلنج دیتا ہوں۔نون لیگ کے خلاف ہیٹ ٹرک پر تحریک انصاف نے یوم تشکر منایا۔لاہور میں عمران خان نے چئیرمین سیکریٹریٹ پر کارکنوں سے خطاب کیا۔الیکشن کمیشن پر دھرنا دینے اور ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ارکان کو مستعفی ہونے کیلئے چار اکتوبر کی مہلت دی۔بولے کارکن چار اکتوبر کو احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچیں۔کپتان نے کہا میاں صاحب معصوم شکل بنا کر اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں۔انہیں ایک سو بائیس پر مقابلے کا چیلنج دیتا ہوں، سب کو معلوم ہوجائے گا لاہور کس کا ہے؟ عمران خان نے کہا ضمنی اور بلدیاتی انتخاب بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر کیمرا لگائیں گے، دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔عمران خان نے این اے ایک سو بائیس پر علیم خان کو امیدوار نامزد کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes