وزیر اعلی حمزہ شہباز کاشتکاروں کی آواز بن گئے

Published on May 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کاشتکاروں کی آواز بن گئے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت میں درپیش مسائل خصوصا پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری آبپاشی سے میٹنگ کرکے کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں اوران تمام اقدامات کی رپورٹ جلد وزیر اعلی آفس پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،تنہا نہیں چھوڑیں گے-

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme