عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

Published on May 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

ریاض (یواین پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی خام تیل کی قیمت 7 ڈالرکمی سے 105 ڈالر 94 سینٹ فی بیرل ہوگئی، قدرتی گیس کی قیمت میں 12 فیصد کمی ریکارڈ- تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 7 ڈالرکمی سے 105 ڈالر 94 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 6.1 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اس کے علاوہ عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت میں 12 فیصد کمی ہوگئی جس کے بعد دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پرجود ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے جس کے بعد تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک کا اجلاس پانچ مئی (جمعرات) کو ہونے جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy