ویکسینیشن سینٹر کی گنجائش 25000 سے بڑھا کر 50000 کردی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

Published on May 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

کراچی (یواین پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایکسپو سینٹر میں ایک اور شیڈ حاصل کرے اور ویکسینیشن سینٹر کی گنجائش 25000 سے بڑھا کر 50000 کردی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ صحت کا شعبہ ایک دن میں ایک لاکھ ٹیکے لگانے کی گنجائش پیدا کرے، اس بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن سسٹم کے ذریعہ ہماری آبادی کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ ہدایت پیر کو وزیراعلی ہائوس میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، مشیر قانون مرتضی وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، کمشنر کراچی نوید شیخ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندہ اور دیگر افسران شریک تھے۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ کے فیصلے کے مطابق ایکسپو سنٹر کے ایک شیڈ میں یومیہ 25000 ویکسین لگانے کی گنجائش والا ماس ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔اس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ لوگوں کو صرف اپنے گھروں تک محدود رکھنا کافی نہیں ہے لیکن ہمیں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کرکے انہیں محفوظ بنانا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes