پانچ مسلح ڈاکو کاٹن فیکٹریوں کے سیکورٹی گارڈز کو باندھ کر لاکرز سے 20 لاکھ لے اڑے

Published on May 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

بورے والا(یواین پی)تھانہ فتح شاہ کی حدود میں پانچ مسلح ڈاکو کاٹن فیکٹریوں کے سیکورٹی گارڈز اور ملازموں کو باندھ کر لاکرز سے 20 لاکھ سے زائد نقدی اور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار،ڈاکو جاتے ہوئے فیکٹریوں کے خفیہ کیمروں کی ڈی وی آر اور سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئیتفصیلات کے مطابق اڈا کچی پکی کے قریب واقع مسلم لیگ(ن) کے راہنمائچوہدری ندیم عباس کی فارمر کاٹن فیکٹری اور اس سے ملحقہ نیو چیمہ کاٹن فیکٹری میں پانچ مسلح ڈاکووں نے داخل ہوکر سیکورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر رسیوں سے باندھ دیااور وہاں نصب خفیہ کیمرے بند کرکے ڈی وی آر اتارنے کے بعد کٹروں کی مدد سے سیف الماریوں اور لاکرز کو توڑ کر مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد نقدی جبکہ چیمہ کاٹن فیکٹری کے لاکر میں پڑے 10 تولہ طلائی زیورات بھی لوٹ لئے ڈاکو جاتے ہوئے سیکورٹی گارڈز کا اسلحہ اور کیمروں کے ڈی وی آر بھی اٹھا کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ فتح شاہ پولیس نے کاروائی شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题