وزیراعلی پنجاب کا شادیوں میں ون ڈش قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے۔ ون ڈش کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈش کے قانون پرہرضلع میں عمل کرایا جائے اورخلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes