پتوکی،جشن میلاد النبی عقیدت و احترام اور نہایت مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

پتوکی (یواین پی) آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن میلاد النبی عقیدت و احترام اور نہایت مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ساتھ پتوکی حبیب آباد میں بھی عید ملادالنبی کے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرکت ،مرکزی جلوس حسب روائت میونسپل کمیٹی سے روانہ ہوا ، جلوس کے راستہ کو رنگ برنگی بھنڈیوں برقی قمقموں اور سبز بینروں اور آرائشی لائٹز سے دلہن کی طرح سجایا گیا ، میونسپل کمیٹی سمیت سرکاری عمارتوں اور گلی محلوںمیں خصوصی طور پر شہریوں نے خوبصورتی کا ریکارڈ قائم کیا جلوس کی قیادت جامعہ مسجد منیارہ رضا پتوکی کے مرکزی خطیب قاری اسد معینی نے کی جبکہ میونسپل کمیٹی چیئر مین شاہد عمران بٹ،وائس چیئرمین چوہدری رشید، کونسلرز سعیداحمد طاہر سمیت ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر رانا ممتاز علی خان شامل ،جشن عید میلادالنبی کے جلوس کے شرکہ آ قاءرسالتﷺ کی شان اقدس میں حدیہ درود و سلام اور نعرہ رسالتﷺ غلام ہیں غلام ہیں کے نعروںسے گلیاں بازار گونج رہے تھے، موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات گئے تھے،اسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے جشن عید میلادالنبی کے جلوس اور انتظامات میں خصوصی دلچسپی لی ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ اور تھانہ سٹی پتوکی کے کرایمز فائٹر ایس ایچ او ولی حسن پاشا پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری جلوس کی نگرانی کر رہے تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes