شوہر کیسا ہو۔۔۔۔۔۔۔؟

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

تحریر۔غزل میر
جو لڑکیاں شادی کا خواب دیکھتی ہیں ان لڑکیوں کے اس خواب کا تعلق ایک اچھے شوہر کا ہونے سے ہوتا ہے۔ لیکن ایک اچھا شوہر کیسا ہوتا؟جیسے ہر عورت الگ ہے ویسے ہی اس کی پسند بھی مختلف ہے۔ لیکن زیادہ تر عورتوں کو اپنی پسند کی شکل و صورت کے علاوہ ایک ایسے ساتھی کی تلاش ہوتی ہے جو ان کی زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کے بجائے آسانیاں پیدا کرے، آسانی کے معنی بھی سب کی زندگی میں الگ ہیں، کچھ لڑکیوں کی شادی سے پہلے مالی آسانی پر گفتگو ہوتی ہے اور کچھ لڑکیاں شادی کے بعد آزادی سے کام کرنا چاہتی ہیں، ایسے اور بھی مضامین پر بات چیت ہوتی ہے، اور اس کے باوجود بہت زیادہ تعداد میں عورتیں پاکستان میں اپنی خواہشات کو قربان کر دیتی ہیں اور سمجھوتہ یا گزارا کرتی ہیں۔ اگر سوچا جائے تو ایک ساتھی انسان اس لئے چنتا ہے تا کہ وہ اکیلا نہ ہو۔ لیکن بہت سی عورتیں روزانہ اکیلی ہوتی ہیں اور بہت سی عورتیں جن کے ساتھ ان کے شوہر موجود ہوتے ہیں، آپس میں مسائل کی وجہ سے اکیلا محسوس کرتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ شوہر کا اپنے والدین اور بہن بھائی کے تعلق میں بدلاﺅ نہ لانا ہے۔ بدلنا لڑکی کا کام نہیں ہوتا کیونکہ وہی احساسات لڑکی کے اپنے خاندان سے ہوتے ہیں جو لڑکے کے ہیں۔ مگر پاکستان میں لڑکی کو لڑکے کے خاندان کے حساب سے رہنا پڑتا ہے۔ بے شک لڑکا اور لڑکی اکیلے رہتے ہوں یہ اختیار لڑکا اپنے خاندان والوں کو دیتا ہے۔ یہ ایک روایت بن گئی ہے جس کے بارے میں اکثر لڑکی اور لڑکی والوں کو پہلے سے معلوم ہوتا ہے۔ لڑکے کے بہن بھائی اور اس کے ساتھی کا تعلق ضروری نہیں بہت قریبی ہو۔ اس لئے جو بھی باتیں لڑکے اور لڑکی کے درمیان ہوتی ہیں وہ باتیں اپنے خاندان والوں کو بانٹنا لڑکی کی اجازت کے بغیر لڑکا لڑکی کے درمیان بہت مسائل پیدا کرتے ہیں۔
بہت لوگ یہ غلط خواہش بھی رکھتے ہیں کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کو بدل دیں گے۔ انسان کی عادتیں وقت کے ساتھ بے شک بدلتی ہیں، لیکن یہ ساتھی چننے کا مقصد ہونا غلط ہے۔ اکثر عادتیں ایک دوسرے کے حساب سے بدل جاتی بھی ہیں لیکن اگر زندگی ساتھی کی عادتیں بدلنے میں گزرے اور وہ ساتھی شادی کرنے کے بہت سال گزرنے کے بعد بدلے تو اس کی عادت جلد نہ بدلنے پر بھی اس کو معاف کرنا لڑکی کیلئے آسان نہیں رہے گا۔
محبت اگر ایک دوسرے کو معاف کرکے دینے میں ہے، ویسے ہی نا انصافی برداشت کرنے کا تعلق محبت سے نہیں ہے۔ محبت تب موجود ہوتی ہے جب لڑکا لڑکی دونوں ایک دوسرے کی خواہشات کو پورا کرتے ہیں۔ لیکن مردوں میں اکثر یہ کمی ہوتی ہے کہ وہ اپنے خاندان سے محبت کے علاوہ عزت، ذمہ داری اور مقام کو برقرار رکھنے میں اپنے ساتھی کا ساتھ نہیں دے پاتے۔
ماضی زیادہ آسانی سے گزرتا ہے، وقت کے ساتھ ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں جس کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
موضوع ”شوہر کیسا ہو” پر واپس آتے ہیں سب سے ضروری آج کی لڑکی کیلئے یہ ہے کہ خاندان والوں کی زندگی بیٹے کی زندگی میں مداخلت نہ کرے۔
یورپ میں ایک اچھا شوہر ہونے کا تعلق اعتماد اور وفاداری سے ہے۔ مالی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے اور عورت کے کمانے کی وجہ سے مسائل مختلف ہیں۔ ماں بننے کے بعد عورت کو اپنا پیشہ اکثر بدلنا پڑتا ہے، یا اس کے کام کرنے میں، ترقی کرنے میں مشکلات آتی ہیں۔ اس لئے مرد کے کام کو یہاں بھی اہمیت دی جاتی ہے۔ لیکن یورپ میں مرد بھی بچوں کی پرورش کرنے میں حصہ دار ہوتے ہیں۔ گھر گھرستی میں یہاں عورت نہیں بلکہ مرد بھی ہاتھ بٹاتے ہیں اکثر آگے بھی ہوتے ہیں۔
کیونکہ یورپ میں ایک ساتھ رہنے کیلئے شادی کرنا ضروری نہیں، اکثر لوگ ایک دوسرے سے جان پہچان ہونے کے بعد شادی کا فیصلہ کرتے ہیں، اس کے فائدے اور نقصان بھی ہیں۔ مشکل وقت میں لوگ اکثر ایک دوسرے کو محبت نہ ہونے کی غلط فہمی میں (شادی سے پہلے) چھوڑ دیتے ہیں۔
ایک شوہر کیسا ہو؟ اس سوال کا جواب صرف عورت کے پاس نہیں مرد کے پاس بھی ہے۔ ہر عورت کیلئے اس کے شوہر میں جو خاصیت ہونی چاہئے وہ مختلف ہے۔ اور اس وجہ سے شادی سے پہلے جان پہچان ضروری ہے۔
کتنے پیارے تھے جو گزرے ماضی کے پل وہ
بدل گئے حالات کہ اب تو رہا نہیں کل وہ
ملنے کی خواہش کے حق میں وہ تھے اور نہ میں
خود کو منانے میں یوں سارے دن گئے ڈھل وہ
آواز تھی ایسی جس میں شامل صدیوں کی ہے گونج
جسے سمجھنا بھی ایک مسئلہ ڈھونڈیں گے حل وہ
میرے صحن کے شجر ہیں سوکھے جیسے خزاں کے پھول
ان کا آنگن ہرا بھرا ہے بانٹتے ہیں پھل وہ
مجھے غزل وہ جانتے ہیں کب میں صحرا کی ریت
جب چاہیں سیراب کریں بارش اور بادل وہ

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题