عمران خان انتخابات میں دو تہائی اکثریت لے کر واپس حکومت میں آئیں گے نذیر احمد جٹ

Published on May 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

بورے والا(یواین پی)گگومنڈی عوامی مارچ میں شرکت کےلئے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور سابق ٹکٹ ہولڈر محترمہ عائشہ نذیر جٹ کی زیرصدارت عوامی جلسہ،عوام کی ایک بڑی تعداد میں شرکت،آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کا عزم دھرایا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی ہدایات پر گگومنڈی میں حکومت کے خلاف اسلام کے لئے عوامی مارچ اور احتجاج کی تیاریوں کے سلسلہ میں جلسہ منعقد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس عوام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور سابق امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی کال پر عوامی مارچ میں شرکت کرنے کے لئے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے اسلام آباد پہنچے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بہادر اور ایماندار لیڈر ہمیں ملا ہے اور آنے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت لے کر واپس حکومت میں آئیں گے عمران خان نے پاکستانی قوم کو ایک خودار قوم بنانے اور غلامی سے نجات دلانے کے لئے جو جدوجہد کررہے ہیں اس میں پوری قوم اسکے ساتھ کھڑی ہے جس سے امپورٹڈ حکومت کی” کانپیں ٹانگ” رہی ہیں پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈا اور اسے سیاست میں گھسیٹنے کے لئے(ن) لیگ کا انٹرنیشنل سوشل میڈیا سیل فیک اکاونٹس کے ذریعے اس بیانیہ کو ہوا دے رہا ہے جو ملکی سالمیت کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے عوامی اجتماع سے انصاف وکلاءونگ کے صوبائی راہنماءچوہدری مختار احمد جٹ،پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے مرکزی راہنماءملک فاروق احمد اعوان،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک افتخار اعوان،ملک صابر حسین اعوان،محمد شہباز بھٹی اور دیگر راہنماوں نے بھی خطاب کیا مقررین نےکہا کہ وہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جلسہ گاہ میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے اور اسٹیج پر علاقہ کی بااثر شخصیات موجود تھیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes