پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے 3 نام فائنل کرلئے

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

کراچی(یواین پی)پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تین نام فائنل کرلیے،نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے سابق الیکشن کمشنرسونوخان بلوچ، جسٹس(ر)زاہدقربان اورسابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کے نام فائنل کئے گئے ہیں تاہم نگران وزیراعلیٰ کا اعلان اپوزیشن سے مشاورت کے بعد ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تین نام فائنل کر لئے جن میں سابق الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ فیورٹ ہیں ،دیگر ناموں میں جسٹس (ر)زاہد قربان اور سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان شامل ہیں، جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے غوث علی شاہ کا نام تجویز کیا گیا ہے ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے تاہم نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نام باہمی مشاورت کے بعد فائنل ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes