زرداری کا چیئرمین سینیٹ کے لیئے جوڑ توڑ شروع، پی پی وفد بلوچستان پہنچ گیا

Published on March 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

اسلام آباد:(یوا ین پی) سینیٹ انتخابات میں ہدف حاصل کرنے کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے اپنے اگلے مشن یعنی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ سینیٹ کے انتخابات کا عمل مکمل ہوتے ہی پیپلز پارٹی کا وفدکوئٹہ پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر قیوم سومرو اور فیصل کریم کنڈی پر مشتمل دو رکنی وفد کو کوئٹہ روانہ کر دیا ہے۔ پی پی کا وفد وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور بلوچستان سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں فیصل سخی بٹ کی شکست کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی آج پشاور میں درخواست دائر کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy