جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Published on May 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی پہلووؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے مینٹیننس سہولیات اور پیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ گفتگو میں آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes