اشیائے خودونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے پاکستان کا تیل اوراشیائے خورد ونوش کی مد میں درآمدی بل حد سے تجاوزکرگیا ہے۔وقافی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمارر سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں مالی کے ابتدائی دس ماہ درآمدی بل میں 58 اعشاریہ 98 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ جو ہندسوں میں 24 ارب 77 کروڑ ڈالر بنتا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارسے ظاہرہوتا ہے کہ جولائی تا اپریل میں درآمدی بل 46 اعشاریہ 51 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر65 ارب 53 کروڑڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 44ارب 73 کروڑ ڈالر پر تھے۔ مجموعی طورپراس مد میں 37 اعشاریہ 79 فیصد اضافہ ہوا جو 24 ارب 77 کروڑ ڈالربنتے ہیں۔ صرف اشیائے خورد ونوش اورتوانائی کے شعبوں کے درآمدی بل تجارتی خسارے کی اہم وجہ اور حکومت پربیرونی دبابھی ڈال رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题