پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض گردہ کا عالمی د ن (آج) منایا جائیگا

Published on March 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

6
کراچی(یوا ین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض گردہ کا عالمی دن آج9مارچ بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایاجائیگاجبکہ اس موقع پر محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، قومی ادارہ برائے امراض گردہ ، پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی ، اسلامک میڈیکل سوسائٹی اور شعبہ طب سے متعلقہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور ضلعی صدر مقامات پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیاجائیگاجس سے ملک کے نامور نیفرالوجسٹس ، ماہرین امراض گردہ اور پروفیسر ڈاکٹرز خطاب کریں گے ۔ اس موقع پروطن عزیز میں گردوں کے بڑھتے ہوئے امراض کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، تشخیص ، علاج ، پرہیز ، تدارکی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائیگی ۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے چارٹرکے مطابق ورلڈ کڈنی ڈے ہر سال مارچ کے دوسرے جمعرات کو اقوام متحدہ کے تمام 170ممبر ممالک میں بھر پور طریقے سے منایا جاتاہے جس کا مقصد گردہ کے بڑھتے ہوئے امراض کی روک تھام اور گردوں کی خرابی کی وجوہات کے بارے میں عوام میں آگاہی پیداکرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes