ریڑھی بان کے بیٹوں کے قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے رانا نثار راٹھ

Published on July 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

ظلم اور نا انصافی کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان واقعہ کا نوٹس لیں
رائیونڈ(یواین پی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء رانا نثار راٹھ نے کراچی دلخراش واقع پر سخت افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اگر پہلے بیٹے کے قتل پر مقتول کے ورثہ کو انصاف فراہم کیا جاتا تو دوسرے بیٹے کی لاش دفنانے کی نوبت نہیں آتی، غریب ریڑھی بان کے بیٹوں کے قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی کے با اثر وڈیروں نے قانون کو گھر کی لونڈی بنا لیا ہے جبکہ عوام کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکار ظالم وڈیروں کی پشت پناہی میں مصروف نظر آتے ہیں، اس دوہرے قتل پر پولیس تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ظلم اور نا انصافی کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے واقعے کا نوٹس لینے کے ساتھ، سندھ میں بدترین طرزِ حکمرانی اور پیپلز پارٹی کے وڈیروں اور جاگیرداروں کی سفاکی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ان ہی ظالم وڈیروں اور جاگیرداروں کے زریعے 14 سال سے بلا شرکت غیر سندھ پر قابض ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes