اوکاڑہ ،سال قبل چوری ہونے والا ٹریکٹر ٹرالی برآمد،ملزم گرفتار

Published on May 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی /شیخ ندیم شیراز)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی ایک سال قبل چوری ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا موٹروے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کو مالک کی موجودگی میں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس بہاولنگر کے رہائشی نور سعید کا ٹریکٹر ٹرالی ایک سال قبل بہاولنگر سے چوری ہو گیا تھا جس کا مقدمہ مقامی تھانے میں ہی درج کر لیا گیا تھا اوکاڑہ موٹروے پولیس کو وائرلیس کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ بہاولنگر سے چوری ہونے والا ٹریکٹر ٹرالی اوکاڑہ سے رینالہ خورد کی جانب جا رہا ہے جس پر سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کو سختی سے ناکہ بندی کا حکم دیا۔ جس پر بیٹ 14 نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے افسران قیصر عباس اور پرویز اقبال نے رینالہ خورد کے قریب چوری ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی 663/بی این ایس کو روک کر ملزم ڈرائیور محمدارشد ولد محمد شریف سکنہ قصور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ اسی نے یہ ٹریکٹر ٹرالی چوری کیا ہے جس پر موٹروے پولیس نے ملزم کو سٹی رینالہ خورد پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا جبکہ بہاولنگر سے ٹریکٹر ٹرالی کے اصل مالک نور سعید کو بلوا کر ضروری کاروائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کو اصل مالک کے حوالے کر دیا ٹریکٹر ٹرالی کے اصل مالک نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا ۔ سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے ٹریکٹر ٹرالی برآمد کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے والے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا حکم دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme