مولانا زاہد محمود قاسمی کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Published on May 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

بورے والا (یواین پی)مرکزی علماءکونسل پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین مولانا زاہد محمود قاسمی کی قیادت میں حکمران اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی وفد میں مرکزی وائس چیئرمین پیرجی خالد محمود قاسمی، جنرل سیکرٹری مولانا شاہ نواز فاروقی، سینئر صوبائی نائب صدر پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی، جنرل سیکرٹری حافظ مقبول احمد اور صاحبزادہ حسین احمد قاسمی شامل تھے۔ چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی اور دیگر قائدین نے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورتحال اور مذہبی جماعتوں کی آئندہ کی حکمت عملی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکمران اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وطن عزیز تاریخ کے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ماضی کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہوگا۔ عمران نیازی نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں ملکی معیشت سمیت تمام اداروں کو تباہ کردیا غریب آدمی کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیا سابقہ حکومت کی چارسالہ بدترین کارکردگی ایک ماہ قبل بننے والی حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی موجودہ حکومت اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے الیکشن کب ہونگے اسکا فیصلہ عمران خان نے نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی حلیف جماعتوں کے قائدین نے کرنا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme