ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ڈاکٹر گلشن حسین

Published on May 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

سوات (یواین پی) خیبر پختونخوا پیما کے صدر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی نے شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میںاین سٹاف کے پولیو انچارج ڈاکٹر ذیشان کے اغوا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اغوا میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پورے خیبر پختونخوا میں پولیو ہیلتھ ورکرز کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے تدارک کیلئے حکومتی سطح پر کسی قسم کے اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ہیں ،ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ذیشان کی زندگی خطرے میں ہے لہذا حکومت ان کی بازیابی کے حوالے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے ڈاکٹر ذیشان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنا کر ان کے اغوامیں ملوث افراد کو نشان عبرت بنائیں بصورت دیگر پیما اور خیبر پختونخوا ہیلتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy