ہمیں نہ سخت نہ نرم مداخلت اورنہ ہی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے،اسد عمر

Published on July 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ہمیں کسی کی مداخلت اور بیساکھی کی ضرورت نہیں، ہمیں نہ سخت نہ نرم مداخلت اورنہ ہی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے، اسد عمر کا دو ٹوک اعلان۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی مداخلت اور بیساکھی کی ضرورت نہیں ہمیں نہ سخت نہ نرم مداخلت اورنہ ہی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کوحل کرنے چاہئیں مل بیٹھ کرانتخابات پربات چیت کی جائے الیکشن کب ہونےہیں اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نہیں سیاستدان کریں گے آئیں معاملات طےکریں الیکشن کب کرانے ہیں، مداخلت کی ضرورت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں پی ڈی ایم کوبری طرح شکست دی عوام کےمینڈیٹ سے پی ڈی ایم کے وزیراعلیٰ کو گھر بھیج رہے ہیں یہ 3ججزاس بینچ میں بھی موجودتھےجس کےفیصلےسےعمران خان کی حکومت ختم ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme