خیبرپختونخوا میں مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ آج ہوگی

Published on May 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

پولنگ صبح 8 شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی
پشاور(یواین پی)خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اضلاع میں ضلع کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد اور مانسہرہ شامل ہیں، بٹگرام، اپر کوہستان، کولائی پالس اور ملاکنڈ کے اضلاع میں بھی شامل ہیں۔6 تحصیل اور 26 ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی، مجموعی طور پر 65 ہزار افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کے لیے 52 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور 130 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، پولنگ صبح 8 شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes