سینئر لیگی رہنما رانا افضل خان انتقال کر گئے

Published on September 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیدار سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل خان 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا۔ گیارہ روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔دنیا نیوز کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کی شام پانچ بجے اقبال سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ رانا افضل خان 22فروری 1949ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ڈھاکہ سے حاصل کی، وہ شروع سے ہی سماجی خدمات میں پیش پیش رہے، انہوں نے یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان سے ایم اے پولیٹیکل سائنسز کی ڈگری حاصل کی تھی۔1971 سے 1976 تک پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن خدمات سرانجام دیں۔ انکے والد میجر فضل محمد خان کی پاک فوج کیلئے مثالی خدمات ہیں۔ رانا محمد افضل خان نے 1980ء کی دہائی میں سرگودھا روڈ پر ساحل ہسپتال بنایا اور جدید سہولیات فراہم کی تاکہ شہریوں کو لاہور کا رخ نہ کرنا پڑے۔
وہ فیصل آباد چیمبر کامرس کے ایگزیکٹو ممبر اور واسا کے وائس چیئرمین بھی رہے۔ رانا افضل خان نے 1995ء کے بعد سیاست میں قدم رکھا ۔1997ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے پہلی بار سیاست میں حصہ لیا۔سیاست میں حصہ لیتے ہی پی پی 55 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ ریاض احمد کو شکست دے کر پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 2002ء کے انتخابات میں پی پی 66 ریاض شاہد مرحوم سے رانا افضل خان ہار گئے اور 2008ء میں دوبارہ ریاض شاہد کو ہرا کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes