موجودہ حکومت سی پیک منصوبے کے متعلق بہت سنجیدہ ہے، بلاول بھٹو

Published on May 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہیں۔چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت، تمام سیاسی جماعتیں اور میری اپنی جماعت پاک چین تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو(بی آر آئی)عالمی سطح پر بہت اقتصادی صلاحیت کا حامل ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)اسی منصوبے کے تحت ایک اہم تعاون کا پروگرام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی پیک سے پاک چین اقتصادی تعاون میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، پاکستان کو سی پیک اقتصادی منصوبے پر بہت فخر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی پاکستانی حکومت سی پیک پر چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش مند ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes