چیف جسٹس سپریم کورٹ کاپنجاب میں پولیس مقابلوں کاازخود نوٹس

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

لاہور (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کاازخود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بینچ نے صاف پانی اور سکیورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک سال میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ’ آئی جی صاحب ایک ہفتے میں رپورٹ دیں کہ کتنے بندے مارے‘۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل سابق انکاﺅنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ عابد باکسر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پولیس مقابلوں کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے جبکہ عابد باکسر کے کچھ سال پہلے کے انٹرویو کی ویڈیو بھی گردش کرنے لگی جس میں انہیں پولیس مقابلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عابد باکسر کی گرفتاری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme