پی ٹی وی کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور سینٹر میں خصوصی تقریب کا اہتما م

Published on November 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

18
لاہور (یو این پی) پاکستان ٹیلیویژن کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی لاہور سینٹر میں ایک خصوصی تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطاالحق قاسمی نے کہا کہ پی ٹی وی تما م میڈیا چینلز کے لئے ایک اکیڈیمی کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی معاشرتی اقدار اورمشرقی روایات کا امین ہے اور پاکستان کی نظریاتی اساس کا محافظ ہے ۔جنرل منیجر لاہور سینٹربشارت خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی اور ایم ڈی صبا محسن کے ویژن کے مطابق پی ٹی وی ملازمین پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی واپسی کیلئے پوری لگن اور ولولے سے کام کررہے ہیں ۔ تقریب میں پلاک کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف،لاہور سینٹر کے پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک،سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان، حفیظ طاہر،خالد غیاث ،پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ امجد،صوفیہ بیدار ،شوبز سے شوکت علی ،محسن شوکت،راشدمحمود،جگن کاظم ،لاہور سینٹر سے مختلف شعبہ جات کے انچارج اعظم ملک،احسان چوہدری،فہیم احمد،امجد حسین ،شکیل اعوان،نجیب اللہ خان،فیاض وڑائچ،اکبر نسیم ،پرویز باغ اور محمد کاملین خان سی بی اے یونین کے عہدیداران اکمل چوہدری،وسیم گل،جمیل قادری،غلام شبیر کھرل اور دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض یاسر قریشی نے ادا کئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes