چین میں ہمہ گیر عوامی جمہوریت کو فروغ دیا جا رہا ہے، شی جن پھنگ

Published on May 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

بیجنگ(یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نے وقت کے تقاضوں اور اپنے حالات کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کی راہ تلاش کی ہے، چین میں ہمہ گیر عوامی جمہوریت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا ا ظہارچینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ سے ورچوئل ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام کو وسیع،مکمل اور جامع جمہوریت کے حقوق اور فوائد حاصل ہیں، جس طرح سے آج چینی عوام کے انسانی حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مختلف گروہوں کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔اس حوالے سے انہوں نے چار تجاویز پیش کیں،پہلی،عوام کو مرکزی اہمیت دی جائے کیونکہ عوام کی خوشحال زندگی ہی سب سے بڑا انسانی حق ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy