ورلڈ کبڈی لیگ : لاہور لائنز فیصلہ کن مرحلے میں شرکت کے لئے لدھیانہ پہنچ گئی

Published on November 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

444
لاہور۔۔۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے آخری مرحلے کے فیصلہ کن میچز کیلئے ہفتہ کے روز8 نومبر کو اپنا پہلا میچ یونائیٹڈ سنگھز کیخلاف لدھیانہ میں کھیلے گی جبکہ اتوار کے روز لاہور لائنز اپنا دوسرامیچ یویوٹائیگرز کیخلاف کھیلے گی، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کی قیادت بابر وسیم گجر کررہے ہیں جبکہ باقی کھلاڑیوں میں نائب کپتان شفیق احمد چشتی ، اکمل شہزاد ڈوگر ، محمد خان،رحمان اشتیاق ،اسلم ڈوگر ، علی تنویر ، نعیم طاہر ، محمد زبیر اور محمد وقاص رحیم گجرشامل ہیں۔ ورلڈ کبڈی لیگ کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ہے لاہور لائنز کے آخری سات میچز باقی ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچے کیلئے لاہور لائنز مضبوط ٹیم ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy