حکومت ماں اور بچے کی صحت کی حفاظت کے حوالہ سے خصوصی دلچسبی لے رہی ہے رافد احمد ملہی

Published on May 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

Rafi
وہاڑی( یواین پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی رافد احمد ملہی نے کہا ہے کہ حکومت ماں اور بچے کی صحت کی حفاظت کے حوالہ سے خصوصی دلچسبی لے رہی ہے دوران زچگی ماں اور بچے کی مختلف طبی پیچیدگیوں کے باعث ہونے والی اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدمات کئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم ملہی ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرڈاکٹر ناصر دلشاد ڈاکٹر جاوید خالد،ڈاکٹر غلام مہی الدین ، ڈاکٹر محمد خلیل،ای ڈی او ایجوکیشن سلطان محمود ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی رافد احمد ملہی نے کہا کہ محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے آگہی مہم کے ذریعے اہم کردار اداکرسکتی ہیں وہ گھر گھر جا کر حفاظتی ٹیکوں ، پولیو ویکسین سمیت خواتین کو دوران حمل لگائے جانے والے انجیکشن کی اہمیت بارے آگاہی دیں اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے خواتین کو مفید مشورے دیں۔اجلاس میں ڈاکٹر ناصر دلشاد نے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت کے پروگرام کے حوالہ سے ہفتہ منایا جا رہا ہیجس میں 2سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھائی جائینگی اور پیدائش سے 2سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے اور اس سیشن کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز خواتین کو ڈائریا ؍اسہال کی صورت میں حفاظتی طریقہ کار اور گھر میں او آر ایس تیار کرنے کا طریقہ بتائیں گی جبکہ10مئی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ریسورس سنٹر میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے آگاہی سیمینار ہو گا جس میں ماہرین امراض نسواں و اطفال مفید گفتگو کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog