سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اورہنگامے

Published on April 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

اسٹاک ہوم(یواین پی) سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اورہنگاموں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن میں مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔دائیں بازو کی مسلمان دشمن تنظیم نے سوئیڈن میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جارہے ہیں۔ اس گھنانی مہم کیخلاف سوئیڈن کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ 4 روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes