تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیورز کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے محبوب اسلم

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

.ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے
اوکاڑہ(یواین پی) تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیورز کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے. ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم کی زیر صدارت آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں میں سیکٹر کمانڈر سینٹرل ون شہباز عالم اور سیکٹر ون کے بیٹ کمانڈرز نے شرکت کی. دوران میٹنگ افسران کو ہدایات دی گئی کہ لین وائیلیشن کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے.ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے.ڈی آئی جی محبوب اسلم نے افسران کو ہدایت دی کہ روڈ پرکسی بھی مددکی صورت میں فوری ریسپانس کیا جائے.روڈ یوزرز کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور مسافر وں کی ہیلپ کال پر فوری مدد کو پہنچیں. روڈ یوذر کو ٹریفک قوانین بارے موثر بریفنگ دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes