امریکی وزیر خارجہ اور افغان صدر میں رابطہ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شراکت داری پر تبادلہ خیال

Published on May 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مائیک پومپیو اور اشرف غنی کے درمیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شراکت داری پرتبادلہ خیال ہوا،ترجمان کا کہناتھا کہ اشرف غنی اورمائیک پومپیونے افغانستان میں امن کیلئے امریکی کردارپربات کی،مائیک پومپیو نے کہا کہ افغانستان میں شفاف انتخابات کیلئے اشرف غنی کی اصلاحات خوش آئندہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题