جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، عمران خان

Published on May 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

چارسدہ(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، دوبارہ اسلام آباد جانے کی تیاریاں جاری ہے، اب کوئی روک نہیں سکے گا، حق نہ ملا تو چھین کر لیں گے۔چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لا الا اللہ لوگوں کو آزاد کرتا ہے، جب پاکستان بنا تو ایک نعرہ تھا، لا الا اللہ کا مطلب کسی کے سامنے نہں جھکوں گا، امپورٹڈ حکومت چوروں کی ہمارے اوپر مسلط کی گئی، ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، چوروں کےخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں، جب کوئی قوم آزادی کی جنگ لڑتی ہے تو وہ جہاد ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کارکن آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، یہ سب ملکی آزادی کیلئے نکلے تھے، جب تک زندہ ہوں اپنا جہاد چوروں کیخلاف ختم نہیں کروں گا، قوم کو تیار کر رہا ہوں، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے، پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق تھا، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف جوتے پالش کرنیوالا اور کرپٹ حمزہ کان کھول کر سن لو، قوم ان کو معاف نہیں کرے گی، ہم عدالت میں جائیں گے، ان کے اوپر کیسز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے گھروں میں جا کر خواتین کو پکڑا گیا، یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا گیا، خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، جو اب ہم نکلیں گے کوئی اس کے سامنے نہیں کھڑا ہوگا، سپریم کورٹ سے پرامن احتجاج کا حق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت تیار ہوجاؤ، کبھی تسلیم نہیں کریں گے، اس بار ہم تیاری کر کے نکلیں گے، ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes