ہم نے پریس کلب کے پلیٹ فارم سے عوام کی آواز کو ارباب اختیار تک پہنچایا ہے میاں الیاس

Published on May 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

لاہور(یو این پی)مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت میاں محمد الیاس منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے ممبران وعہدیداران نے بھرپور شرکت کی اجلاس کے موقع پر صحافیوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور علاقے کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صدر مرکزی پریس کلب مانگا منڈی میاں محمد الیاس نے کہا کے مرکزی پریس کلب مانگا منڈی نے ہمیشہ غریب عوام کی آواز کو ارباب اختیار تک پہنچایا ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں دن رات محنت کی ہے اور آگے بھی اپنی ٹیم کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھیں گے اجلاس میں میاں محمد الیاس،محمد خالد، سید آصف عباس شاہ،رانا عمر فاروق،ڈاکٹر اصغر،ڈاکٹر ساجد،اللہ وسایا جھبیل،محمد ارشاد نول،اسد رانا اور ذیشان بھٹی نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes