ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ)کے باہر شہداء پشاور کی یاد میں دعائیہ تقریب

Published on December 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments

media club candels taqreeb hnd
ہارون آباد( یواین پی)ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ)کے باہر شہداء پشاور کی یاد میں دعائیہ تقریب اور شمعیں جلانے کی ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ،سینٹرل ایجوکیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف معظم علی چوہدری ،سیکرٹری پبلسٹی اینڈ میڈیاپنجاب پاکستان تحریک انصاف راؤ شعیب احمد ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آبادڈاکٹر فاروق احمد ،رہنماء مسلم لیگ (ضیاء) ملک زاہد محموداعوان ،پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں راؤ رضوان ،عثمان خالد ایڈووکیٹ ،چیف پیٹرن میڈیا کلب یاسر ندیم چوہدری ،صدر میڈیا کلب شاہد محمود رحمانی ،سینئر صحافیوں بابافرزند علی شاکر ،چوہدری اصغر علی ،احمد حسن قریشی ،رانا دلبر راحیل ،ماجد راجپوت ،ناظم حسین نے شہدا پشاور کو خراج عقیدت پیش کیا ۔شرکاء تقریب نے اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔شہد ا پشاور کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور شرکاء تقریب ننھے شہیدوں کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme