وزیراعظم محمد نوازشریف کا یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام

Published on October 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

N
اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم و جبر کی اطاعت کرنے کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کرکے دنیا کو حق کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے کا سبق دیا ہے، امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے ظلم و جبر کی اطاعت کرنے کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیااور دْنیا کو یہ سبق دیا کہ حریت ایک بنیادی حق ہے جو دین اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے، ہمیں فروعی، مسلکی، لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا اور مساوات، رواداری، نظم و ضبط اور قربانی دینے والے اوصاف کو فروغ دینا ہوگا ۔وزیراعظم نے یہ بات یوم عاشورہ، 10 محرم الحرام 1438ھ/ 2016ء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے، کربلا میں حق وصداقت کا علم بلند رکھنے کے لئے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے ظلم و جبر کی اطاعت کرنے کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیااور دْنیا کو یہ سبق دیا کہ حریت ایک بنیادی حق ہے جو دین اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے، حق کی حفاظت کرنا اپنی جان کی حفاطت کرنے سے زیادہ ضروری ہے، یہی وہ پیغام ہے جو نواسہ رسولﷺ کی شہادت سے ہمیں ملتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ تاریخ عالم میں ایسی قربانی اور استقامت کی کوئی مثال موجود نہیں، امام عالی مقام کا یہ پیغام پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان ایسے ہی اعلیٰ مقاصد کی تکمیل کے لئے حاصل کیا گیا تھا جن کی خاطر خاندانِ رسالت نے بارگاہ حق میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کی تھی، آج کے دن ہمیں فروعی، مسلکی، لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا اور اپنے اندر مساوات، رواداری، نظم و ضبط اور قربانی دینے والے اوصاف کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ واقعہ کربلا سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے اور اس پر عمل کرنے سے ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، آج پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ کوئی دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes