موٹروے پولیس کا مشن انسانی جانوں کو حادثات سے بچانا ہے آئی جی خالد محمود

Published on May 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا
اوکاڑہ یواین پی/ندیم شیراز.. موٹروے پولیس کا مشن انسانی جانوں کو حادثات سے بچانا ہے۔افسران بلا تفریق قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائیں۔آئی جی خالد محمود ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ تیز رفتاری کی مرتکب گاڑیوں کو ہر صورت تعاقب کرکے روکا جائے گا۔تیز رفتاری کرنے،نہ رکنے والے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے ہوں گے۔موٹروے پر تیز رفتاری اور ریس لگانا جان لیوا حادثے کا باعث ہے ۔آئی جی خالد محمود نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پیٹرولنگ کومزید موثر بنایا گیا ہے،باڈی وارن کیمرے پاکستان کی تمام قومی شاہراؤں پر فعال کئے جا رہے ہیں اورجدید آلات سے لیس افسران (اسپاٹرز)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیک کر رہے ہیں۔آئی جی نے کہا کہ موٹر ویز پر سفر کرنیوالا ہر شہری قابل احترام ہے اورموٹروے پولیس قومی شاہراؤں پر سفر کرنے والے مسافروں کی جان و مال کی محافظ ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر بردار گاڑیوں کی کمپنیوں کا ڈیٹا پی ایس وی مینجمنٹ سسٹم میں محفوظ کیا جارہاہے۔مسافر بردار گاڑیوں کے مسلسل تیسری لین استعمال کرنے پرڈرائیورزکو سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بسوں کی ٹریکنگ،ڈرائیورز کی ضروری معلومات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن،روٹ پرمٹ سمیت اہم دستاویزات کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes