بااثر قبضہ مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہےسید ماجد علی شاہ

Published on November 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

صواآصل (یو این پی)کاہنہ الیکٹرونک میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ کاہنہ کے علاقہ مدینہ ویو کالو نی میں پارک پر حاجی نذیر اور اسے کے ساتھیوں نے قبضہ کی کوشیش کی اور پارک کو تباہ وبرباد کرنے کے ساتھ ساتھ پارک سے سارا سامان اُٹھا کر لے گئے جس پر کالونی کے رہائشیوں نے قبضہ گروپ کے خلاف سی سی پی او لاہورکو درخواست دی کہ قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کی جائے اور کالونی کے رہائشیوں کا پارک واگزار کروایا جائے سی سی پی او لاہور نے ڈی ایس پی کاہنہ کو درخواست پر قانونی کاروائی کے احکامات دیے مگر مقامی پولیس مدعی عبدالواحد نامی شہری کو بار بار بلا کر تنگ کررہی ہے جبکہ قبضہ گروپ کے حاجی نذیر اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مقامی پولیس نے ساز باز کر کے درخواست پر 25دن گزرنے کے باوجود کاروائی نہ کی درخواستوں کو ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اور ڈی ایس پی کاہنہ سرکل کے دفتروں میں پینڈنگ کردیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں سید ماجد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا کام ہر صورت اور حالت میں آئین و قانون کی عملداری کرنا ہے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس فوری نوٹس لیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes