اوکاڑہ،تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ناجائز اسلحہ نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد مقدمہ درج

Published on June 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments


اوکاڑہ( یو این پی/شیخ ندیم شیراز )ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں محمد رتھ ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم رتھ کی زیر نگرانی ایس ایچ او رب نواز وٹو تھانہ شاہبھور کی سربراہی میں شوکت علی سب انسپکٹر تھانہ شاہبھور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ1۔پرویز ولد نذر محمد قوم جھکڑ سکنہ37.38فور ایل تحصیل و ضلع اوکاڑہ 2۔شاہد اقبال عرف کالی ولد جہانگیر قوم بلوچ سکنہ 59ڈی ضلع پاکپتن شریف3۔علی شان ولد رحمت علی قوم جھکڑ سکنہ 37.38فورایل تحصیل و ضلع اوکاڑہ گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 221/22مورخہ01.06.2022بجرم 399/402ت پ تھانہ شاہ بھور درج رجسٹر کیا گیا ۔جن سے ناجائز اسلحہ ،3 لاکھ سے زاہد نقدی رقم ،3عدد موٹر سائیکل مبلغ 4لاکھ روپے برآمد کیے گئے ۔ملزم شاہد عرف کالی کے خلاف مقدمہ نمبر 223/22مورخہ 01/06/2022بجرم اے کیو 13/20/65مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ملزم پرویز ولد نذر محمد کے خلاف مقدمہ نمبر 222/22مورخہ 01.06.2022بجرم اے کیو 13/20/65درج رجسٹر کیا گیا
ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ان مقدمات مقدمہ نمبر102/22جرم392 ت پ ،مقدمہ نمبر125/22 جرم392 ت پ مقدمہ نمبر 142/22 جرم392 ت پ،مقدمہ نمبر 184/22 جرم392 ت پ,مقدمہ نمبر 197/22 جرم392 ت پ،مقدمہ نمبر 198/22 جرم392 ت پ تھانہ شاہبھور میں بھی واردات کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔جن کو برائے شناخت پریڈ حوالات جوڈیشل بجھوایاجا رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme