اگر ہائی بلڈ پریشر کو ہے بھگانا تو شروع کر دیں دالیں کھانا،نئی تحقیق

Published on January 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

\"5\"

اوٹاوا…یوں تو بلڈ پریشر میں اضافے کے لئے کتنے ہی جتن کر تے ہوئے دواؤں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ماہرین نے تو اس کا نہایت آسان حل بیان کر دیا ہے کہ بس دالیں کھائیں اور ہائی بلڈ پریشر بھگائیں۔کینیڈا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دالوں کا استعمال بلڈ پریشر کی حد میں خطرناک ترین اضافے کی صورت میں بے حد مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دالیں انسانی خون کو صاف کرنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کا خطرہ خود بخود ٹل جاتا ہے اور انسانی خون کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔تو پھر کیا خیال ہے اب سے دالیں کھانے کے بارے میں۔۔!!

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes