معروف فلم ڈائریکٹر و شاعرمحمد ساجد علی ساجد کو جنم دن پہ فنکاروں کی مبارک باد

Published on June 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

ساتھی فنکاروں نے میرے جنم دن کے موقع پر مبارک باد دی مشکور ہوں ساجد علی ساجد
لاہور (یواین پی) گزشتہ روز پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر و شاعرمحمد ساجد علی ساجد کے جنم دن کے موقع پر شوبز سے منسلک افراد ہدایت کار حسن عسکری،جرار رضوری،ٹائیگر شاہ،پرویز کلیم،اشفاق کاظمی،رائٹر واجد زبیری،ناصر ادیب،فرحان ملک،خاور خان،وائس آف پنجاب سنگر حنا ملک، فلمسٹار روز بٹ،حمیرا ناز،شاہد راجپوت،استاد سجاد بری،سنگر مناحل خان،سنگر امیر احمد،لکی علی چاند،جانو بابا،ساجد پیارا،شاعر اسحاق ڈار،علی چوہدری،شاعر زکیر احمد بھٹی،جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن ڈاکٹر بی اے خرم نے انہیں د ل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارک باد دی اس موقع پر فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے کہاکہ مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ساتھی فنکاروں نے میرے جنم دن کے موقع پر مبارک باد دی ان کی محبتوں کا بے پناہ شکر گزار ہوں میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ فنکاروں نے مجھے عزت بخشی رب کائنات انہیں جزا دے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes