ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدواران آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع ٹھٹھہ سے بھرپور حصہ لینگے. محمد عیسٰی جوکہیو

Published on June 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) متحده قومی موومنٹ (پاکستان) ضلع ٹھٹھہ کے آرگنائزر محمد عیسٰی جوکھیو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست عوامی نمائندے ہی عملی طور علائقوں کی ترقی، عوام کی بہتر خدمت اور ان کے دیرینہ مسائل حل کر سکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہابیجی، بلال نگر، شیخ مجید کالونی، فلٹر پلانٹ، بنہبھور، گھارو سمیت ضلع کے مختلف ٹاؤنز و یوسیز میں منعقدہ جنرل ورکز اجلاسز کے دوران ذمہ داران و کارکنان سے آئندہ بلدیاتی انتخابات اور مختلف تنظیمی امور پر خطاب کرتے ہوئے کیا. ضلعی آرگنائزر محمد عیسٰی جوکھیو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدواران آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے. اور اس ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان پورے ضلع کے تمام ٹاؤنز و یوسیز پر غریب و متوسط طبقے کے پڑہے لکھے نوجوانوں کو کھڑا کیا جائے گا. کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان ہی اس ملک کی واحد جماعت ہے جس نے عملی طور پر ملک سے جاگیردارانہ وڈیرانہ اور نسل در نسل باپ داداؤں سے قائم مورثی سیاست کے خاتمہ کیلئے مسلسل جدوجہد کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے کے پڑہے لکھے نوجوانوں کو انتخابات میں جتوا کر ایوانوں اور اسمبلیوں میں بھیجا جوکہ ملک کی تاریخ میں کسی جماعت نے بھی ایسا نہیں کر دکھایا. انہوں نے ضلع ٹھٹھہ کی عوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ حق پرست امیدواران کو جتوا کر علائقوں کی ترقی اور عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے . ضلعی آرگنائزر محمد عیسٰی جوکھیو نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ آج سے ہی بلدیاتی انتخابات میں بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے دن رات انتھک محنت کریں اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے علائقوں کے معززین اور عوام سے ملاقاتیں کرکے انہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کو کامیاب بنانے کیلئے آمادہ کیا جائے اور گہر گہر تحریک کا مقصد اور پیغام پہنچانے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی جائے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog