ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 4200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے
کراچی(یواین پی) ڈالر کی بے لگام اڑان سے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتیں دبئی مارکیٹ سے بھی 4000 روپے بڑھ گئی ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ڈالر کے اضافے سے 1804 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4200 روپے اور 3600 روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 132000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 113168 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 1520 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے بڑھ کر 1303.15 روپے ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy